ساہیوال یونیورسٹی کے وی سی زکریا ذاکر نے چارج سنبھال لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکرنے یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سنھبال کراپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے،ان کی آمد پر فکلیٹی ممبران اور انتظامی افسران نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہا – وائس چانسلر نے اپنے پرتپاک استقبال پر فکلیٹی ممبران اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا اور سابقہ وائس چانسلر ناصر افضل کی خدمات کو سراہا -انہو ں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں لیگل اور فیزیکل اسٹرکچر موجود ہے اور یونیورسٹی کے رکے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے -انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب یونیورسٹی میں اکیڈمک اتھارٹی اور اکیڈمک فریڈم کا ماحول فراہم کریں گے جس سے فکلیٹی اور افسران میں اعتماد کی فضا فروغ پائے گی-انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے مالی استحکام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی بھر پور کوششیں جاری رکھی جائیں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں