ساہیوال، لوگوں کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار

ساہیوال(ایس این این)‌ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان کی ہدایت پر SHO تھانہ سول لائن مدثر غفارخان، اور شہزاد اکبر ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کینال کالونی سے سادہ لوح لوگوں کو بیوقوف بنا کر فراڈ کر کے رقم ہتھیانے والا جعلی عامل بابا المشہور اسلم وٹو سکنہ کینال کالونی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس عامل کی نوسر بازی کے بارے میں نجی ٹی وی پر ایک رپورٹ نشر ہوئی تھی جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں