چیچہ وطنی، تیز رفتار بس الٹنے سے متعدد افرادزخمی

چیچہ وطنی(ایس این این)لاہور سے صادق آباد جانے والی بس 37 قبراں والی کے قریب اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے. ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امدادی کارروائیاں شروع کردیں.زخمیوں میں سے 4 افراد کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیاگیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں