ساہیوال، محکمہ پولیس میں ملازمتیں، آخری تاریخ 3 جنوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے ڈسٹرکٹ پولیس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 03 جنوری 2021 ہے، کورونا ایس اوز پیز پر سختی سے عمل درآمد۔ پبلک ریلیشنزآفیسرڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال محمدعرفان نے بتایاکہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کیں تھیں جس پر سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے اپنی درخواستیں مکمل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن ساہیوال میں قائم کاؤنٹرز پر جمع کروا دی ہیں اور یہ سلسلہ مقررہ آخری تاریخ 03 جنوری 2021 تک جاری رہے گا، درخواستیں جمع کروانے کے لیے آنے والے امیدواروں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا، ماسک کا استعمال اور ٹمپریچر چیک کیا جانا و دیگر ہدایات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں