ساہیوال، معروف شاعر ایزد عزیز انتقال کر گئے

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سے تعلق رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے حامل معروف شاعر ایزد عزیز انتقال کر گئے. ایزد عزیز کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جو جوان لیوا ثابت ہوا. ایزد عزیز منفرد انداز سخن کے مالک تھے انھوں نے سینکڑوں غزلیں اور نظمیں تخلیق کیں. ان کے کئی شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں. ایزد عزیز کی نماز جنازہ آج ماہی شاہ قبرستان ساہیوال میں ادا کی جائے گی. علمی و ادبی شخصیات نے ایزد عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں