ساہیوال، کورونا کے وار، 4 افراد جاں بحق

سا ہیوال(ایس این این) ساہیوال میں کرونا سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔مر نے والوں کی تعداد45ہو گئی۔ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی کرونا وارڈ میں کرونا سے مر نے والوں کی تعداد 45ہو گئی ہے ۔ایمر جنسی وارڈ میں مر نے والوں میں سلیم کوٹ پاک پتن کے ارشاد کی45سالہ بیوی اللہ رکھی،مسلم بن عقیل کالونی کے معراج الدین کا44سالہ بیٹا محمد عباس، پاک پتن کے احمد دین کا65سالہ بیٹا بشیر احمد اور فرید ٹاؤن کے شہادت علی کا62سالہ بیٹا فدا حسین شامل ہیں۔ ایمر جنسی وارڈ میں 14کرونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں دو پا زیٹو اور بارہ مشتبہ کرونا ہیں۔ ضلع ساہیوال میں اب تک دو سو سے زائد کرونا سے متا ثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں