ساہیوال، جی ٹی روڈ پر ویگنوں کے ناجائز اڈے

ساہیوال(ایس این این) محکمہ ٹرانسپورٹ ،سٹی ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ساہیوال میں جی ٹی روڈ‌پر ویگن اور بسوں کے ناجائز اڈے ، بسوں ،ویگنوں اور کوسٹرز سے سر عام 130سے 500روپے تک اڈا وصول کیا جارہا ہے. غیر قانونی اڈہ ایجنٹ جی ٹی روڈ پر جنرل بس سٹینڈ کے سامنے ٹریفک سگنلز پر گاڑیاں روک کر سواریاں بٹھانے لگا.ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہل کار صبح سویرے اڈہ ایجنٹس کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینے میں مشغول رہتے ہیں اور ہائی ایس وینز، بسوں اور دیگر گاڑیوں‌پر اشارہ کھلنے کے باجود گاڑیاں چوک میں روک کر سواریاں بٹھائی جاتی ہیں. انتظامیہ کی جان ب سے اڈے میں سواری بٹھانے اور گاڑی روکنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں. چوک میں پرچی یا بھتہ نہ دینے والی گاڑیوں کے چالان کیے جاتے ہیں جب کہ منظور نظر اور منتھلی دینے والی گاڑیوں کو کھلے عام سواریاں بٹھانے کی اجازت ہے. عارف والا چوک میں بھی پرچی کے نام پر ہر گاڑی سے 20 سے 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں