ساہیوال، نیو چوہدری بس سروس نے 2 نوجوان مار ڈالے

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں مڈھالی روڈ پر نیو چوہدری کی تیز رفتار بس نے موٹرساٸیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ حادثہ میں موٹرساٸیکل سوار دونوں نوجوان جان کی بازی ہار گئے.جاں بحق ہونے والےافراد کی شناخت محمد آصف اور وقار احمد کے نام سے ہوٸی۔ بس ڈراٸیور موقع سے فرار ریسکیو کی طرف سے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مشتعل عوام نے بس کو نظر آتش کر کے روڈ بلاک کر دی ہے. چوہدری ٹائم بسوں کی تیز رفتاری سے ہونے والا یہ پہلا حادثہ نہیں. امسال اس بس سروس کی تیز رفتاری کئی افراد کی جان لے چکی ہے مگرانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں