ساہیوال، بچی سے زیادتی کرنے والا قاری گرفتار

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک57۔فور۔آر میں ایک ڈرائیور کی کمسن بیٹی ثناء سے قاری محمد عباس کی جبرا زیادتی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق ڈرائیور طارق علی کی 14سالہ بیٹی قر آن پاک پڑھنے کیلئے قاری محمد عباس کے پاس مدرسہ آتی تھی کہ قاری محمد عباس نے اسلحہ کے زور پر ہوس کا نشانہ بار بار بنایا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی ۔جب بچی بے ہوش ہو کر مدرسہ ہ میں گر گئی تو دوران علاج انکشاف ہوا اور بچی نے بتایا کہ قاری محمد عباس اسے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر خاموش کراتا رہا ہے۔پولیس نور شاہ نے طارق علی کی مد عیت میں قاری محمد عباس کے خلاف 376ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں