ساہیوال، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محنت کش زخمی

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک120۔نائن۔ایل میں ایک محنت کش عبد المجید کو دو ڈاکوئوں نے گولی مار دی ۔عبد المجید کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔جہاں اس کی حالت نازک ہے۔عبد المجید کمیر کی ایک دوکان سے گھر کا سودا لے کر واپس جا رہا تھا کہ دو ڈاکوئوں نے لوٹنے کے لئے روکا تو مزاحمت پر گو لی مار دی ۔پولیس تھانہ کمیر نے عبد المجید کے بھائی محمد حسن کی مد عیت میں مقدمہ34,324 ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں