ساہیوال، سمال انڈسٹری میں ڈیلر سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این ) سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہاز گرائونڈ کے گیٹ پر ایک سپئیر پارٹس ڈیلر محمد شفیق سے تین ڈاکوئوں نے دن دہاڑے 8لاکھ57ہزار روپے کی نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت سونے کا لاکٹ لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی کا سپئیر پارٹس کا ڈیلر محمد شفیق موٹر سائیکل پربینک سے کیش لے کر سمال انڈسٹری اسٹیٹ دن گیارہ بجے جا رہا تھا کہ گیٹ پر موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو تعاقب کر تے ہوئے آگئے اور پستول دکھا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے محمد شفیق کی مد عیت میں مقدمہ397,392 ت پ درج کر لیا۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں