جہازگراؤنڈ میں بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا بھکاری گرفتار

ساہیوال(ایس این این) جہازگراؤنڈ میں بھکاری کے بھیس میں بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والا شخص پکڑا گیا۔ عوام نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح جہازگراؤنڈ میں مین روڈ پر معذور شخص بھیک مانگنے کے دوران (ش) کی 7 سالہ بچی کو گلی کی نکڑ پر لے گیا اور اس سے نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ بچی کے شور پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور اوباش بھکاری کی درگت بنا ڈالی۔ مذکورہ بھکاری نے مبینہ طور پر معذوری کا ڈھونگ رچا رکھا تھا۔ عوام نے شدید زخمی حالت میں اسے تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں