ساہیوال، لین دین کے تنازعے پر زمیندار نے بچوں کو آگ لگا دی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں 89 سکس آر میں لین دین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار نے بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دونوں بچے جھلس گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بچوں کے والد کے مطابق جاوید آلو والا نے جان بوجھ کر اس کے بچوں کو آگ لگائی. ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پر ساہیوال پولیس نےفوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث نامزد ملزم گرفتار کر لیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوسرے ملزم کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم بچوں کو ہرصورت انصاف فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں