ساہیوال، بے ہودہ گانوں پر ڈانس کرنے والوں کے خلاف ایکشن

ساہیوال(ایس این این) تھانہ سٹی ساہیوال کا غل غپاڑہ اور فحش گانے چلانے والوں کے خلاف ایکشن. ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے غل غپاڑہ، ہلڑ بازی اور بیہودہ گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے محلہ فرید گنج, مزدور پلی اور جہاز گراؤنڈ سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسکے علاوہ موقع سے ساؤنڈ سسٹم قبضہ پولیس میں لے لیا۔اس موقع پر SHO سٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی پر معافی نہیں دی جائیگی۔ علاقہ میں امن و امان قائم کرنے کیلئے بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔تاجر برادری، صحافتی حلقوں اور معززین علاقہ نے اس کارروائی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں