مسلم لیگ (ن) کی مائزہ حمید کے متنازعہ بیان نے طوفان کھڑا کر دیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی پارٹی کی باغی خاتون رکن عائشہ گلالئی نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک بھونچال سا آگیا تھا مگر اب مسلم لیگ(ن) کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید نے بھی پی ٹی آئی کے سربراہ کو شرمناک ترین الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار گورو رام رحیم سنگھ سے ملا دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ بھارتی گورو کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی گورو عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ عمران خان کو بھارتی گورو قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے اس اقدام کو شرمناک اور سیاست کی تذلیل کہا جا رہاہے جبکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں