ساہیوال، بھیس بدل کر چوریاں‌کرنے والا کم سن ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این)ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، محمد یوسف ASI کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے بھکاری کے روپ میں چوری کی واردات کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چند یوم قبل PSO پمپ جیل روڈ سے ایک کار سے 7 لاکھ روپے چوری کر لیے تھے۔ ملزم ارسلان ولد امتیاز قوم چنگڑ سکنہ 90/9ایل کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر کے پابند سلاسل کیا۔ ملزم گونگا اور بھکاری بن کر گھومتا تھا جہاں داؤ لگتے ہی چوری کر کے فرار ہو جاتا تھا اوراپنا حلیہ اور علاقہ واردات تبدیل کر لیتا تھا۔اس بار بھی واردات کے فوراً بعد ملزم نے اپنے سر کے بال کٹوا لیے تھے لیکن تھانہ سٹی کی ٹیمنے اسے ہوشیاری سے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں