ساہیوال، رات کے اوقات میں ہوٹلز، پان شاپ میں اجتماعات پر پابندی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سٹی پولیس کا شاندار قدم، شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور نوجوان لڑکوں کو بری صحبت سے بچنے کے لیے بلیرڈ کلبز اور ہوٹلز پر ٹولیوں کی شکل میں افراد کے بیٹھنے پر پابندی. تھانہ سٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق بلیرڈ کلبز میں رات دس بجے بعد مجمعے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی. ہوٹلز اور جوس شاپس اور پان شاپس پر رات 12 بجے کے بعدٹولیوں میں افراد کے بیٹھنے پر پابندی ہوگی. پولیس نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں.پولیس ذرائع کے مطابق آوارہ گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. ساہیوال کے شہریوں نے پولیس کے اس قدم پر خراج تحسین پیش کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں