ساہیوال، محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام بلیک ڈے بلیک نائٹ میں تبدیل

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو بلیک ڈے منانے کے لیے خواتین اور مرد اساتذہ کو شام ساڑھے چھے بجے صدر چوک میں حاضر ہونے کا حکم. بلیک ڈے کو بلیک نائٹ بنانے کی منطق پر خواتین اساتذہ پریشان. ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق بلیک ڈے ریلی کا آغاز شام ساڑھے چھے بجے ہوگا. ساہیوال صدر کی اے ای او کو 25 خواتین ٹیچرز کی حاضری کا ذمہ دیا گیا ہے. ڈپٹی ڈی ای او کے وائس میسج کے مطابق ٹیچرز کی حاضری کی ذمہ داری اے او پر ہو گی. ٹیچرز کی تعداد کم ہونے کی صورت میں اے اوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی. خواتین ٹیچرز میں اس حکم کے بعد اضطراب پایا جارہا ہے. ہمارے ذرائع کے مطابق شام کے وقت میں ریلی میں خواتین اساتذہ کو شرکت پر مجبور کیا جا رہا ہے. خواتین اساتذہ کے مطابق شام کے وقت دور دراز علاقوں سے آنا ان کے لیے ناممکن ہوگا. اس ضمن میں محکمہ کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے. دوسری جانب اے ای اوز ہیڈ ٹیچرز کو ریلی میں شریک نہ ہونے پر تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دے رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں