ساہیوال، روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)روٹی ونان کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،ہوٹل مالکان نے سرکاری ریٹ لسٹ ٹھکرادی،8سے 10روپے روٹی کی فروخت جاری۔چند ہفتوں سے ہوٹل مالکان اور نان مافیا نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کر رکھاہے۔کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنراورانجمن تاجران اتحاد سے روٹی 5سے 6 روپے اور نان 8 سے 10 روپے طے پایا تھا.اب مذکورہ ریٹ نظرانداز کرتے ہوئےروٹی 8سے 10روپے اوراسی طرح نان 15سے 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں