روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستانی قوم تکلیف میں ہے: پاکستان

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان نے روہنگیامسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ، نقل مکانی اور ان کے گھروں کو جلانے کے واقعات تشویشناک ہیں ، میانما ر حکومت مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو میانمار میں عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات ہیں۔ عیدالاضحیٰ پرایسے واقعات تشویش اورغم وغصے کاباعث ہیں۔مسلمانوں کی شہادتوں، جبری بے دخلی اور گمشدگی انتہائی تکلیف کا باعث ہے۔ انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف غیر انسانی سلوک میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اتحائے جائیں۔ ہم روہنگیامسلمانوں سے یکجہتی کے لئے عا لمی برادری سے مل کرکام کریں گے اور اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں