ساہیوال، جعلی سگریٹ فروخت کرنے والا گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)جعلی سگریٹ بیچنے پر بٹ پان شاپ کامالک مدثرگرفتار،مختلف برانڈزکے جعلی سگریٹ برآمد،مقدمہ درج،ملزم عرصہ درازے ملٹی نیشنل برانڈزکی جعلی سگریٹ فروخت کررہاتھا۔گڑوی والاپل ساہیوال میں بٹ پان شاپ کا مالک گولڈلیف اورکیپسٹن کے جعلی سگریٹ فروخت کررہاتھاجس کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کاشکارہورہے تھے۔نشاندہی پر تھانہ فریدٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بٹ پان شاپ پرچھاپہ مارا۔پولیس نے مختلف برانڈکے جعلی سگریٹ قبضہ میں لیکرملزم مدثرکو گرفتارکرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں