ساہیوال، اکاؤنٹس آفس پر مسلح افراد کا حملہ، تین گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)درجن سے زائد مسلح افرادکااکاؤنٹ آفس پرحملہ،دفترمیں ہنگامی آرائی،توڑپھوڑکرتے ہوئے ریکارڈپھاڑدیا،ملازمین پر تشدد،تین پکڑے گئے،لیڈیزسٹاف کوہراساں کیاگیا،اے ایس آئی ظہیرنے ملزموں کو بھگادیا، اکاؤنٹ اٍس کے سٹاف کا مبینہ دعوٰی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ساہیوال کے سٹاف پر ایک درجن سے زائد مسلح غنڈوں نے حملہ کردیا،حملہ آوردفترمیں توڑپھوڑکرتے ہوئے لیڈیزسٹاف کے کمروں میں گھس گئے اورانہیں ہراساں کیا،حملہ آوروں نے ملازم نجمی کوتشددنشانہ بنایااوراس کی عینک توڑدی۔15پر کال کی گئی،اے ایس آئی ظہیرموقع پر پہنچاجس نے مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد حملہ آوروں کو گرفتارکرنے کے بجائے انہیں فرارکروادیا۔شہریوں اوراکاؤنٹ آفس ملازمین نے اپنی مددآپ کے تحت تین حملہ آوروں کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔حملہ آوروں کے مطابق ان کی والدہ کو پنشن اکاؤنٹ نمبرغلط دیاگیا۔اکاؤنٹ آفس ملازمین نے بتایاکہ ہم نے متعلقہ شخص کو ٹھیک اکاؤنٹ نمبردیاجبکہ دفترمیں ملزموں نے بدمعاشی اورسینہ زوری کرتے ہوئے درجن سے زائد غنڈے بلواکرحملہ کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پنشن اکاؤنٹ کی بابت فریقین کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔درخواست موصول ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں