ساہیوال( ایس این این) پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کل ایک روز دورے پر ساہیوال آئیں گے. اپنے دورے کے دوران وہ ساہیوال کے مختلف سکولز کا معائنہ کریں گے اور کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیں گے. اپنے دورے کے دوران وہ 148 نائن ایل بھی جائیںگے جہاں وہ تعلیمی جائزے کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے. محکمہ ایجوکیشن ساہیوال کے افسران نے اس ضمن میں تمام سکولز کے سربراہان کو سرکولر جاری کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے.
