ساہیوال، میڈیکل کالج میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ

ساہیوال(ایس این این) خاتون محتسب لاہور نے درخواست گزار خاتون(رومیلا) کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کے ڈاکٹر شفقت رسول کو 2 نومبرکولاہور عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرسچن خاتون(ر) نے بتایا کہ ڈاکٹر شفقت رسول نے اپنے جعلی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو اپنے دفتر میں بلوا کر انھیں اپنے فرید ٹاؤن میں واقع گھر میں علیحدگی میں ملنے اور جنسی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا اور انھیں ناجائز جنسی خواہشات کی تکمیل کے بدلے میں ملازمت کو مستقل کروا نے کا وعدہ کیا. بصورت دیگر انھیں نوکری سے فارغ کروانے کی دھمکیاں‌دی گئیں۔خاتون نے اسے برا بھلا کہا اور کمرے سے باہر آگئی. بعد ازاں انھیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا. خاتون نے احتساب عدالت میں درخواست دی جس پر ڈاکٹر شفقت رسول کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں