ساہیوال، چار لڑکیوں سمیت ایک نوجوان کی خود کشی

ساہیوال(ایس این این ) گھریلو تنازعات پر چار نوجوان لڑ کیوں اور ایک نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔پانچ جاں بحق۔چک138۔نو۔ایل کے اللہ یار کی25سالہ بیوی صائمہ نے خاوند سے ناراض ہو کر کالا پتھر زہر کی پر خود کشی کر لی ۔ماموں کانجن سے مہمان آئی ہوئی دو خواتین محمد نواز کی40سالہ بیوی شکیلہ اور ریاض احمد کی 20سالہ بیٹی ثناء نے گھریلو تنازعہ پر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک97۔نو۔ایل میں منظور احمد کی30سالہ بیوی جویریہ نے خاوند سے جھگڑ کر کالاپتھر زہر کی کر خود کشی کر لی ۔چک101۔سکس۔آر میں عبد المجید کے 17سالہ طالب علم بیٹے خرم شہزاد نے والدین سے جھگڑ کر کالاپتھر زہر پی کرخود کشی کر لی۔صائمہ،شکیلہ،ثناء،جویریہ اور خرم شہزاد کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا۔مگر پانچوں افراد نے دم توڑ دیا۔ #

اپنا تبصرہ بھیجیں