Sahiwal Murder

ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں معمولی تنازعے پر نوجوان قتل

ساہیوال(ایس این این)تھانہ سٹی کے علاقہ جہاز گراؤنڈ میں نوجوان قتل. ذرائع کے مطابق جہازگراؤنڈ میں محلے کے دوگروہوں کے درمیان جھگڑا چلا آ رہا تھا جو گزشتہ روز شدت اختیار کر گیا.دونوں گروہوں کے مابین سوٹوں اور اینٹوں کا استعمال کیا گیا اور مبینہ طور پر ایک اینٹ لڑائی دیکھنے والے نوجوان ملک وقاص کے سر پر لگی اور وہ اینٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا. پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او مدثر غفار خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان خالد پٹھان اور وقاص کو گرفتار کرلیا ہے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں