نادر چٹھہ کمشنر ساہیوال تعینات

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب نے سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال تعینات کیا ہے. نادر چٹھہ کو سٹاف کالج کورس پر جانے والے کمشنر احسن وحید کی جگہ تعینات کیا گیا ہے. قبل ازیں وہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری وزیراعلیٰ کے فرائض انجام دے چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں