پاک ایوینومیں ڈکیتی میاں بیوی سے 6 تولے زیور چھین لیا گیا

ساہیوال(ایس این این ) پاک ایونیو کالونی ڈکیتی کی واردات ‘2نامعلوم ڈاکو میاں بیوی سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق پاک ایونیو کالونی گلی نمبر2میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں احسن اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر تقریب سے واپس گھر کے باہر پہنچے تواس دوران 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پرخاتون سے طلائی زیورات انگوٹھی اورکڑے وغیرہ مالیتی تقریباً6تولے اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے تاہم ڈاکووںکا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں