ساہیوال، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1 جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) عارفو الا روڈ پربس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ‘ایک موقع پر جاں بحق ‘2شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر موٹرسائیکل پر 3نوجوان 129/9-Lسے میلہ دیکھنے جارہے تھے کہ اڈہ شریں سے آگے بس نمبری 4513/JCنے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان اسامہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دونوجوان محمداحمد اور شاہد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیکرڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔بس ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کمیر مصروف تفتیش ہے۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں