ساہیوال، بلدیہ اور ٹیچنگ ہسپتال کی 6 سو سے زائد اسامیوں پر بھرتی کا حکم

ساییوال(ایس این این) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان علی بزدار نے میٹرو پولٹین کارپوریشن اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں چھ سو سے زائد خالی آسامیوں پر بھر تی کا حکم دے دیا ہے ۔تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شکیل خان نیازی نے وزیر اعلیٰ کی دعوت پر ان سے ملاقات کی اور ساہیوال کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور مسائل کی آگاہی کی تو وزیر اعلیٰ نے پاکستان میں ویسٹیج کا چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے ساہیوال میں تعمیر ہونے والے پلانٹ کی 520کنال اراضی پر قبضہ مافیا سے قبضہ کا نوٹس لے لیا اور قبضہ چھڑانے کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری حکم بھی جاری کر دیا۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 25کروڑ روپے کی مشینری کو آپریٹ نہ کر نے والے سٹاف کی بھر تی کا بھی حکم دے دیا۔
میٹرو پولٹین کارپوریشن کی مشینری اور دیگر خالی آسامیوں پر بھرتی کا بھی حکم دیا ۔دونوں ۳ اداروں میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کی مشینری پڑی ہے لیکن ان کے لئے سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے مشینری بیکار خراب ہو رہی تھی۔وزیر اعلیٰ نے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے دو ار ب روپے سے زائد فنڈز بھی جاری کر نے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل شکیل خان نیازی نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے بھی ملاقات کی اور متعلقہ محکموں کے مسائل وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل در آمد کا جائزہ لیا اور التو امیں پڑے مسائل کو تیزی سے حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں