ساہیوال، آتشی اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش، 2 شوخے گرفتار

ساہیوال(ایس این این) سوشل میڈیا پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل کر نے ووالے دو شوخے کے بلاک فرید ٹائون سے اسامہ شفیق اور چک96۔نو۔ایل سے اللہ دتہ چدھڑکو پولیس نے دھر لیا۔دونوں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کے بلاک فرید ٹائون میں اسامہ شفیق نے سر عام دائیں ہاتھ میں پسٹل اور بائیں ہاتھ میں رائفل سے فائرنگ کر تے ہوئے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل کی تو پولیس فرید ٹائون نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل30بور اورناجائز رائفل بمعہ گو لیاں بر آمد کر لیں۔پولیس یوسف والہ نے چک 96۔نائن۔ایل میں اسلحہ کی نمائش کر کے فائرنگ کی ویڈیو وائرل کر نے والے نوجوان اللہ دتہ چدھڑ کو بھی گرفتار کر لیا اور اسکے گھر سے ایک پسٹل9۔ایم ایم اور5 گو لیاں بر آمد کر لیں ۔پولیس فرید ٹائون اور تھانہ یوسف والہ نے دو مقدمات 13۔اسلحہ ایکٹ 11۔بی نمائش اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزموں کو جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں