ساہیوال، پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے فارم جمع کرنے کا مرحلہ شروع

ساہیوال(بیورورپورٹ)محکمہ پولیس میں بھرتی کنسٹیبلان کا پہلا مرحلہ شروع،پہلے روز2500 امیدوار نوجوانوں نے بھرتی فارم حاصل کئے۔ ترجمان پولیس راناشہزادجوئیہ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پنجاب پولیس ساہیوال میں بھرتی کنسٹیلان کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو بھرتی فارم دئیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس لائن ساہیوال میں ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر امیدواروں کو اصل شناختی کارڈ دکھانے پر درخواست فارم دئیے جا رہے ہیں اور جمع بھی کیے جا رہے ہیں۔پہلے روز ضلع بھر سے تقریباً 2500 امیداواروں نے فارم حاصل کیے جس میں لیڈی کنسٹیبل کی امیدوار بھی شامل تھیں۔ محکمہ پولیس میں کنسٹیبل کی بھرتی کے لیے پہلے مرحلہ میں عمر18 تا 22 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں