ساہیوال، گینگ ریپ کا شکار خاتون پھر زیادتی کا شکار

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں139۔نائن۔ایل میں ایک خاتون زرینہ کی دو سری مر تبہ آبرو ریزی۔تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ درج ۔ملزم فرار۔واقعات کے مطابق چک104۔سیون۔آر کی زرینہ ضلع کچہری جانے کے لئے آئی تو26۔اگست کو زبر دستی اغوا کر کے تاج ،محمد عمران،محمد آصف اور ایک نا معلوم ملزم سمیت چار ملزموں نے گینگ ریپ کیا۔جس کا مقدمہ پولیس غلہ منڈی نے 23ستمبر کو 376ت پ کے تحت درج کیا لیکن دو ملزم پکڑ کر چھوڑ دیائے۔اب ملزم محمد عمران متاثرہ خاتوں زرینہ کو ضلع کچہری روڈساہیوال آتے ہوئے 12ا۔کتوبر کو زبر دستی اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے کار میں ڈال کر چک139۔نائن۔ایل لے گیا اور زبردستی آبرو ریزی کی۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعدملزم عمران کے خلاف زرینہ کی مد عیت میں مقدمہ زیردفعہ 376ت پ درج کر لیا ہے ۔ تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ ڈیرہ رحیم کے دو تھانوںکی پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں