ساہیوال، ہائی کورٹ کا قیوم ہسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ساہیوال(ایس این این) ہائی کورٹ کے جج راؤ شاہد محمود عباس نے گورنمنٹ قیوم ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر علی عباس اورا نٹی کر پشن کے ذمہ دار آفیسر کے خلاف ریکارڈ خرد برد کر نے کا مقدمہ درج کر نے کا حکم چیف سیکرٹری پنجاب کو دے دیا ہے اور ایک ماہ کے اندر ایکشن کر کے ہائی کورٹ کو رپورٹ کر نے کی ہدایت کی۔ہائی کورٹ میں طارق بن زیاد کالونی ساہیوال کے ایک شہری ندیم احمد نے بتایا کہ گورنمنٹ قیوم ہسپتال کے ڈاکٹر علی عباس کے خلاف کرپشن کی ایف آئی آر درج کر نے کی در خواست کی تو اس کا ریکارڈ اس وقت کے انٹی کر پشن آفیسر نے درج کر نے کی بجائے ریکارڈ خرد برد کر لیا ۔جس پر ندیم نے ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لئے رٹ دائر کی اور عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ماہ کے اندرا یکشن لینے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں