ساہیوال، غیر قانونی میڈیکل سٹورز سیل کر دیے جائیں: ڈی سی

ساہیوال(ایس این این ) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قلت کا بہانہ کر کے اوور چارجنگ کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انتظامیہ چیکنگ کو سخت کر رہی ہے کسی کو معافی نہیں دی جائے گی اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی – انسانی جانوں سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے ڈرگ انسپکٹرز روزانہ میڈیکل سٹور کی چیکنگ یقینی بنائیں – انہو ں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وارنٹی کے بغیر ادویات کی فروخت کر ،لائسنس کا نہ ہونا،غیر متعلقہ دوکانوں پر ادویات کی فروخت،سٹیورائڈز کی فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور دوکانداروں کووارننگ دے کر فارغ نہیں کیاجائے گا بلکہ انہیں جر مانے ہونگے اوربغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور سیل کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں