ساہیوال، زہریلا شیشہ فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس نے زہریلا شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں مختلف مقامات پر زہریلا شیشہ فروخت کیا جا رہا تھا۔ایس ایچ او سٹی مدثر غفار نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بوہڑ والا چوک اور مزدور پلی کے قریب دو پان شاپ پر چھاپے مارے اور زہریلا شیشہ فروخت کرتے ہوئے 5ملزمان محمدآصف ‘ذیشان علی ‘خضرعلی ‘عتیق علی اور طارق جاوید کو گرفتارکرکے ان سے بھاری مقدار میں زہریلا شیشہ کے مختلف فلیور اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور ڈوگر نے ایس ایچ او سٹی مدثر غفار اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں