ساہیوال، شہری اور دیہاتی علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی

ساہیوال(ایس این این) میپکو اعلامیے کے مطابق کل ساہیوال کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں گرڈ اسٹیشن کی مرمت کے سلسلہ میں عارف روڈ، ڈسپنسری روڈ، بابا فرید پارک، محلہ راجپورہ، طفیل شہید روڈ، بیرون لاری اڈہ، حسین کالونی اور شریں موڑ سے ملحقہ چکوک میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ بندش کے دوران بجلی کی ترسیل کے راستوں پر موجود درختوں کی کٹائی کا کام بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں