ساہیوال، ڈی پی ایس کے ماہر مضمون حافظ اظہر انتقال کر گئے

ساہیوال (ایس این این)ڈی پی ایس ساہیوال کے ماہر مضمون انگریزی حافظ اظہر آج انتقال کر گئے۔وہ بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔اُن کی نماز جنازہ آج 2 بجے ماہی شاہ قبرستان میں ادا کی گئی اور انھیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔حافظ محمد اظہر کی نماز جنازہ میں پرنسپل سید انوار الحسن کرمانی، شہر کے مختلف ماکتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ڈی پی ایس کے سٹاف و طلبا نے شرکت کی اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں