ساہیوال ، ناقص صفائی پر ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر معطل

ساہیوال (بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ساہیوال کا دورہ،ہیڈ ماسٹر اورپرائمری ٹیچر معطل۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرارشدنے گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول 93/6-Rکے دورے کے دوران ہیڈ ماسٹر محمد افضل اورپرائمری ٹیچر غلام نبی کو معطل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،ناقص صفائی اور سکول میں قائم غیر قانونی ٹک شاپ کی وجوہات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو معطل کیا گیا جبکہ پرائمری ٹیچر غلام نبی کو کلاس روم میں آرام کر نے،کمرے کی کھڑکیاں اور لائٹس بند ہو نے، کمرے میں جالے اور ناقص صفائی پر معطل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں