ساہیوال، غلہ منڈی میں‌چھاپہ، لاکھوں روپے کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد

ساہیوال (بیورورپورٹ)غلہ منڈی پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لیں۔ ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزداد کی ہدایت پر تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او ADشاہین،اے ایس آئی شاہد محمود چوہدری اورپولیس ٹیم وایلیٹ فورس نے خفیہ اطلاع پر سر کی بازار کے ایک گودام میں چھاپہ کر ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے کی مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور بر آمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں