ساہیوال، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 کلو چرس برآمد

ساہیوا ل(ایس این این )سٹی پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی‘ بدنام زمانہ منشیات فروش سی2کلو سے زائد چرس برآمد ‘ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ایک اطلاع پرپل بازار کے قریب چھاپہ مارکر بدنام زنامہ منشیا ت فروش راشد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ 2کلو سے زائد چرس فروخت کرنے کے لئے لیکر جارہاتھا۔ ایس ایچ او مدثر غفار کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور امامیہ کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں