ساہیوا ل(ایس این این) ہڑپہ میں 15ماہ قبل قتل ہونے والے 2خواجہ سراوں کے قاتل کو سزائے موت اور جرمانے کاحکم سنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی ماڈل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور چوہدری نے 27جولائی 2019 کو جناح ٹاون ہڑپہ میں 2خواجہ سراوں سلمان رشید عرف مسکان اور اشفاق عرف نادیہ کو قتل کرنے والے ملزم زبیر اسلم کو جرم ثابت ہونے پر2بار سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایاہے۔
زبیر اسلم دونوں خواجہ سراؤں کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان فرارہوگیا تھا جسے ہڑپہ پولیس کے ایس ایچ ا و ذیشان بشیر ڈوگر اور ان کی ٹیم نے رحیم یار خان سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاتھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایاہے۔
