ساہیوال، 7 کنٹریکٹ ملازمین کومستقل تقرری کے آرڈر جاری

ساہیوال (ایس این این ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کے احکامات پر تحصیل کونسل ساہیوال نے 7ملازمین کو مستقل تقرری کے آڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ درجہ چہارم کے یہ افراد 17Aرول کے تحت کنٹرکٹ پر کام کر رہے تھے ،تقرر نامے دینے کی خصوصی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر تحصیل کونسل نجف علی نے بھی شرکت کی۔تقرر نامے حاصل کرنے والوں میں شہزاد احمد بیلدار،ذیشان ندیم بیلدار،مظہر عباس نائب قاصد،وارث علی نائب قاصد،علی رضا ڈرائیور،محمد عمران فریدی چوکیدار اور محمد عثمان میٹ شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل بابر بشیر نے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ان کا حق دلانا اور انہیں قواعد کے مطابق سہولیات فراہم کرنا کارکردگی میں اضافے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور امید ہے کہ یہ ملازمین زیادہ دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کریں گے۔اس موقع پر مستقل ہونے والے ملازمین نے انہیں بر وقت حق دینے پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور چیف آفیسر نجف علی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ انہیں مستقل کرنے کے آرڈرز تحصیل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے احکامات کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں