ساہیوال ،ہوٹل میں ہونے والا میوزیکل نائٹ پروگرام رکوادیا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے میوزیکل نائٹ پروگرام رکوادیا،خلاف ورزی پر آرگنائزرزاورنجی ہوٹل وڈیرہ مالک کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔گزشتہ روزسے شہرکے وسط میں گنجان آبادعلاقہ میں واقع ایک نجی ہوٹل وڈیرہ پر ایک میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقادکرنے کی بابت اس کے آرگنائزرعوام کو بے وقوف بناکرفی کس 300روپے کے حساب سے پاس فروخت کررہے تھے اور500افرادکو ایک ہی جگہ پر بٹھانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔آرگنائزرکے مطابق280پاس فروخت اورپروگرام کی باقاعدہ اجازت کابھی دعویٰ کیاگیاتھا۔آرگنائزرکی جانب سے پروگرام کی تشہیرکیلئے فلیکسز اورتشہیری مواد پرکسی جگہ پر فیملی پروگرام اورکوروناایس اوپیزکوفالوکرنے کاذکرتک نہ کیاگیااورنہ ہی اتنے بڑے پروگرام کی انتظامیہ سے اجازت لی گئی۔عوامی سماجی ومذہبی حلقوں کی مداخلت اوراحتجاج پرکوروناکے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنرنے پروگرام پررکواتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرساہیوال کوخصوصی ہدایات جاری کیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کورکوادیاگیااورخلاف وزری کی صورت میں ہوٹل مالک اورآرگنائزرکیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر تمام مکاتب سے تعلق رکھنے والے افرادنے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنرذیشان جاویداوراسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاورکاشکریہ اداکیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں