ساہیوال، پولیس کی شاندار کارکردگی، لاپتا طالبہ بازیاب

ساہیوال(بیورورپورٹ)ضلع پولیس کی شاندار کارگزاری، 24 گھنٹے میں آ ٹھویں جماعت کی لاپتہ طالبہ کو بحفاظت برآمد کر لیا، شہریوں کا اظہار تشکر، پری فورسز کی 14 سالہ طالبہ (ح) کل شام گھر کے سامنے سے لاپتہ ہو گئی، پولیس کو اطلاع دی گئی، ڈی پی او امیر تیمور خان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل سلیم خان رتھ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری بازیابی کی ہدایت کی، ڈی ایس پی سلیم خان رتھ نے ایس ایچ او زمان رشید وٹو اور ماہر سراغرساں حاجی ریاض احمد پر مشتمل دو رکنی ٹیم کو بچی کی بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی، اس تمام عمل کو ڈی پی او امیر تیمور خاں اور سلیم رتھ بذات خود دیکھتے رہے، ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو اور سب انسپکٹر حاجی ریاض احمد نے جدید سائنٹیفک ذرائع اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ طالبہ کو جیون سٹی کے علاقہ سے برآمد کر لیا، بچی کو گھر پہنچانے والی پولیس ٹیم کو اہل علاقہ نے شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں