ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مجید امجد ایوارڈ کی خصوصی تقریب 10اکتوبر دوپہر 2 بجے تحصیل کونسل ہال ساہیوال میں منعقد ہو رہی ہے -اس سال کا ایوارڈ صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر اور اردو ادب کے پروفیسر سید ریاض حسین زیدی کو ان کی گراں قدر علمی و ادبی خدمات پر پیش کیا جا رہا ہے -یہ بات ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب کے مہمانان خصوصی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کے سابق سربراہ اور مقتدرہ قومی زبان کے سابقہ صدرنشین پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد اور فیصل آباد کی معروف علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید ہوں گے۔ علاوہ ازیں پروفیسر محمد اکبر شاہ،پروفیسر اکرم ناصر،ڈاکٹر محمد افتخار شفیع، حنا جمشید اور سیدہ آمنہ ریاض خصوصی اظہار خیال کریں گی – تقریب کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف کریں گے۔اس ایوارڈ تقریب میں شہر کی علمی و ادبی شخصیات خاص طور پر شریک ہوں گی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے ساہیوال آرٹس کونسل کو ادبی خدماب پرمجید امجد ایوارڈ دینے پر مبارک باد دی ھے اور اسے ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی کی گراں قدر کوشش قرار دیا ہے۔
