ساہیوال، بس حادثے کا شکار افراد کے لواحقین میں امدای رقوم تقسیم

ساہیوال (ایس این این )بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اپنے دفتر میں وارثان میں 13 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔یہ حادثہ 10 اگست کو عارفوالا روڈ پر بس الٹنے کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین کے ہمراہ امسال 10 اگست کو عارفوالا روڈ پر بس الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کیے جس میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو اڑھائی اڑھائی لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے امداد دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق افراد کے ورثا سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں