ساہیوال(ایس این این) تھانہ فتح شیر پولیس کی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ مدد علی عرف مدو کے خلاف کارروائی.مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار.
ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلز اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلز چھینتے تھے. پولیس نے آج مخبری کے بعد ملزمان کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا. ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے،
