ساہیوال، شراب بیچنے والے میاں بیوی کے خلاف کارروائی

ساہیوال(ایس این این )سٹی پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف مہم ‘دیسی شراب فروخت کرنے والے 2ملزمان گرفتار جبکہ خاتون فرار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او مدثر غفار کو اطلاع ملی کہ احاطہ بیدیاں میں ملزمان شراب فروخت کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او کی ہدایت پر اے ایس آئی محمدیوسف نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے مارے اور آصف حسین سے 21کپیاں شراب ‘20لیٹرتیار دیسی شراب اورنقدی وٹک 350روپے اور محمدوسیم سے 22کپیاں شراب ‘ 20 لیٹر تیاردیسی شراب برآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیا جبکہ وسیم کی بیوی فرار ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں