ساہیوال، نامعلوم ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

ساہیوال(ایس این این) ہڑپہ میں 2نامعلوم ملزمان ہوٹل مالک کے بھیتجے سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میں شالیمار ٹاون میں ایک ہوٹل کے مالک محمد شفیق کے بھیجتے محمد مبشر سے 2نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زو رپر موٹرسائیکل نمبری 2745/SLL چھین لی اور فرارہوگئے۔ مبشر اپنی موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے اطلاع ملنے پر ضروری کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں